پاکستان
ڈاکٹر عامر لیاقت کا وقار ذکا کے ہمراہ برما جانے کا اعلان
لاہور 6 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ڈاکٹر عامر لیاقت نے وقار ذکا کے ہمراہ برما جانے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برما میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے بعد پاکستان کے معروف اینکر اور مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت اور وقار ذکا میدان میں آگئے ہیں۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے وقار ذکا کے ہمراہ برما جانے کا اعلان کیا ہے۔
دونوں افراد نے بطور صحافی برما جا کر مظالم کے شکار مسلمانوں کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے وقار ذکا کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عامر لیاقت سے درخواست کی گئی کہ چلیں ہم برما چلتے ہیں۔ وقار ذکا کی درخواست پر عامر لیاقت نے آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ برما جانے کیلئے تیار ہیں۔