پاکستان

ڈاکٹر عاصم کے وکیل کو فوری بلائیں ورنہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیں گے

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم نےڈاکٹر عاصم کو بلایا تھا لیکن سننے میں آیا ہے کہ وہ باہر جا رہے ہیں، ڈاکٹر عاصم کے وکیل کو فوری بلائیں ورنہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیں گے۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نجی میڈیکل کالجزکی اضافی فیسوں کےخلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت میں چیف جسٹس پاکستان نے ڈاکٹر عاصم کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کیا۔
عدالتی کارروائی کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ’اندھا بانٹے ریوڑیاں، اپنے پاس ہی آئیں‘، ہر یونیورسٹی نے اپنا نظام تعلیم بنا لیا ہے، جس کا جو جی چاہتا ہے وہ کر رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button