ایڈیٹرکاانتخاب

ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)سپریم کورٹ نے ڈاکٹرعاصم کوعلاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی سماعت ہوئی،جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹر عاصم علاج کیلئے بیرون ملک جانا ہے لہٰذا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈاکٹر عاصم کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست منظورکر لی اور ان کو بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دے دی،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون کامعیارسب کیلئے یکساں کیوں نہیں ہے؟،سنگین غداری سمیت کئی مقدمات کے ملزم باہربیٹھے ہیں،اورباہر بیٹھ کربہت بڑے بڑے کام ہو رہے ہیں،کیابیرون ملک سے ملزمان کی واپسی کے اقدامات کئے گئے؟۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button