ایڈیٹرکاانتخاب

ڈاکٹر عاصم حسین دوبارہ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین مقرر

کراچی29 جنوری 2018
( بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وی او سی )
حکومت سندھ نے ڈاکٹر عاصم حسین کو ایک مرتبہ پھر سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ڈاکٹر عاصم حسین 4 سالوں سے ایچ ای سی کے چیئرمین کے طور پر کام کررہے ہیں اور اگلے ماہ اس عہدے سے ریٹائر ہورہے تھے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈاکٹر عاصم حسین کو چیئرمین ایچ ای سی سندھ کے طور پر دوسری مدت کے لئے تعینات کیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ڈاکٹر عاصم حسین کی تعیناتی پر فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک ایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم گزشتہ چار برس میں ایچ ای سی کو فعال کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کو چیئرمین بنانے کے خلاف 30 جنوری سے سندھ کی جامعات میں ہڑتال کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button