پاکستان

ڈاکٹر طاہر لقادری کو منانے کے لیے پی ٹٰی آیئ ٹیم لندن روانہ

لندن / لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کو منانے کیلیے عوامی مسلم لیگ کے قائد شیخ رشید احمد، تحریک کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین اور چوہدری سرور لندن پہنچ گئے ہیں جبکہ عوامی تحریک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری لندن میں موجودنہیں ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تینوں رہنما گزشتہ رات لندن پہنچے تاکہ طاہرالقادری کو تحریک انصاف کے 30اکتوبر کے احتجاج میں شرکت کیلیے راضی کیا جاسکے۔آئی این پی کے مطابق تحریک قصاص کے دوران طاہرالقادری اپنے سیاسی کزن عمران خان سے ناراض ہوگئے تھے، عمران نے طاہرالقادری کو منانے کیلیے شیخ رشید، جہانگیر ترین اور چوہدری سرور کو ٹاسک دیا جس پر تینوں رہنما لندن پہنچ گئے ہیں۔ادھر ترجمان عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری کو لندن میں موجودہی نہیں ہیں، لندن راونگی کے موقع پر لاہور ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ دورہ لندن کا ون پوائنٹ ایجنڈا مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنا ہے۔
میں پارٹی قیادت کے مشورے کیساتھ لندن جا رہا ہوں جہاں میں بر طانوی اور یورپی پار لیمنٹ کے اراکین سے ملاقاتیں کر نے کے ساتھ دیگر فورمز پر بھی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرونگا۔ادھر جہانگیر ترین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے پاس آپشن اور وقت انتہائی کم ہے انھیں حکومت بچانے کیلئے نوازشریف کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کی قربانی دینا ہی پڑے گی اور نواز شریف کیلیے بھی اچھا ہے کہ وہ عہدے سے الگ ہو کر خود کو احتساب کیلیے پیش کر دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button