ڈاکٹر شاہد مسعود نے شریف خاندان میں ہونے والی گروہ بندی کا پردہ فاش کر دیا
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے شریف خاندان میں ہونے والی گروہ بندی کا راز فاش کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ جس دن مریم نواز جوڈیشل اکیڈمی میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئی تھیں اس دن چوہدری نثار صاحب سمیت حمزہ شہباز بھی نہیں تھے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چوہدری نثار علی خان اس سے قبل تمام لوگوں کے ساتھ گاڑی ڈرائیو کر کے جوڈیشل اکیڈمی آتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان میں گروہ بندی دن بدن زور پکڑ رہی ہے۔ بالخصوص اسحاق ڈار کا جو معاملہ چل رہا ہے اس کی وجہ سے خاندان میں پیچیدہ صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ مریم نواز کی پیشی وہ واحد پیشی تھی جس میں چوہدری نثار علی خان موجود نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نا اہل قرار دئے جانے کے بعد اسمبلی نہیں توڑ سکتے ۔ اس بات پر میاں صاحب پریشان ہیں۔
https://web.facebook.com/siasatco/videos/742248969312515