ڈاکٹر شاہد مسعود لائیو پروگرام میں مریم نواز پر برس پڑے
لاہور 30 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نواز شریف کی صاحبزادی پر برس پڑے ،ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی آج کی گفتگو دیکھ کر کہیں یہ نہیں لگتا کہ ان کو اپنی والدہ کی فکر ہے۔ یا ان کی والدہ کو جو لمفومہ کی تشخیص ہوئی ہے، اس سے وہ پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے لہجے میں ایک کرختگی دیکھنے میں آئی جب انہوں نے کہا کہ چوتھی مرتبہ بھی نواز شریف جیتے گا۔
آج ان کے لہجے میں کوئی نرمی یا عاجزی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ بیگم کلثوم نواز کو کینسر نہیں ہے لیکن وہ اللہ جانے۔ البتہ مریم نواز کا آج میڈیا گفتگو میں استعمال کیا گیا لہجہ میرے لیے حیران کُن تھا ۔ جبکہ سیٹ تو انہوں نے جیت ہی جانی ہے کیونکہ حلقے میں سرکاری مشینری لگی ہوئی ہے اور پنجاب میں ان کی حکومت ہے۔