پاکستان

ڈاکٹرعاصم بیرون ملک جانے سے پہلے نیب کورٹ سے این او سی لیں، عدالت

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹرعاصم کو بیرون ملک جانے سے پہلے نیب کورٹ سے این او سی لینے کا حکم دے دیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے کی سماعت ہوئی، کیس کے مرکزی ملزم ڈاکٹرعاصم کی جانب سے بیرون ملک علاج کے لئے جانے کے لئے درخواست دائر کی گئی۔ ملزم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈاکٹرعاصم کو سرجری اور علاج کے لئے بیرون ملک جانا ہے جس کے لئے سپریم کورٹ نے انہیں اجازت دے دی ہے فاضل عدالت سے بھی گزارش ہے کہ ڈاکٹرعاصم کو 2 ماہ کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، عدالت نے ڈاکٹرعاصم کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ پہلے نیب کورٹ جائیں اور این او سی لیں اگر نیب کوٹ اجازت دیدے تو پھر یہاں درخواست جمع کرائیں
دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردوں کے علاج کیس میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کی عمرے کے لئے جانے کی درخواست بھی مسترد کردی۔ رؤف صدیقی نے اپنے وکیل عابد زمان کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ میں عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جانا چاہتا ہوں عدالت کے پاس میرا پاسپورٹ اور زرِضمانت 20 لاکھ روپے جمع ہے عدالت پاسپورٹ اور این او سی جاری کرتے ہوئے ایک ماہ کے لئے سعودی عرب جانے کی اجازت دے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ہر 2 ماہ بعد عمرے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،عدالت نے رؤف صدیقی کی درخواست مسترد کردی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button