Draft

ڈاکوؤں گن پوائنٹ پر لوگوں سے عیدی بٹورنے میں مصروف

عید کے قریب آتے ہی تھانہ سمبڑیال کی حدود میں نہر کی پٹریوں پر ڈاکوؤں کا راج جو گن پوائنٹ پر لوگوں سے عیدی بٹورنے میں مصروف ۔
تفصیلات کے مطابق پچھلے چند دنوں سے سمبڑیال نہر اپر چناب کی پٹری پر ڈاکوؤں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جو ایک دو دودن کے وقفے کے ساتھ راہگیروں کو گن پوائنٹ پر لوٹتے ہیں اور با آسانی جائے وقوعہ سے بھاگنے میں بھی کامیاب ہو جاتے ہیں ایسا ہی ایک واقع کل سمبڑیال سے ملکھانوالہ نہر کی پٹری رستے آنے والے بشیر احمد المعروف پولا قصائی ولد رحمت للہ سکنہ ڈھلم بلگن کے ساتھ پیش آیا جو اپنی بیگم کیساتھ موٹر سائیکل پر سوار ملکھانوالہ کیطرف آرہا تھا کہ دوکس مسلحہ افراد جو کہ بغیر نمبری موٹر سائیکل 125 پر سوار تھے اسلحے کے زور پر روک لیا اور نقدی زیورات موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔ یاد رہے کہ چند دنوں میں ایسے کئی حادثے رونما ہو چکے ہیں ۔ رپورٹ عنصر محمود بٹ بیوروچیف پولیس ورسز کرائم سیالکوٹ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button