پاکستان

ڈان لیکس حکومت کے گلے پڑنے لگا

اسلام آباد 20 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ڈان لیکس حکومت کے گلےپڑنےلگا، راؤ تحسین نے اپنی برطرفی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ وزیراعظم کے سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین کی طرف سے دی گئی درخواست میں سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری داخلہ اور وزیراعظم کے سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اسے خلاف ضابطہ برطرف کرنے انضباطی کارروائی کی گئی۔ درخواست گزار راؤ تحسین کاکہناتھاکہ ڈان لیکس کاساراملبہ بلاجواز مجھ پرڈال دیا گیا اور 29 اپریل کو عہدے سے ہٹاکر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنےکاکہاگیا۔ راﺅ تحسین نے درخواست میں مزید کہا کہ اسے ڈان لیکس معاملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کی رپورٹ بھی نہیں دی گئی، انکورئری کمیٹی کی رپورٹ حاصل کرنا میرا حق ہے، عدالت رپورٹ فراہم کرنے کا حکم دے۔ یاد رہے ڈان لیکس معاملے پر حکومت کی جانب سے وزیراعظم کے مشیر برائےامورخارجہ طارق فاطمی اور سابق وزیراطلاعات پرویز رشید کو بھی ذمہ دار قرار دیتے ہوئے عہدوں سے برطرف کیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button