ڈان لیکس، راؤ تحسین کیخلاف کارروائی شروع، انکوائری افسر مقرر
اسلام آباد 7 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈان لیکس میں ملوث سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین کے خلاف کارروائی کیلئے انکوائری افسر مقرر کردیا ہے
ڈان لیکس کی رپورٹ پر عمل درآمد کرتے ہوئے را ؤتحسین کےخلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق پی آئی او راؤ تحسین کے خلاف کارروائی کیلئے انکوائری آفیسر مقررکردیاہے اوراس کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وفاقی سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگا کو راؤ تحسین کے خلاف انکوائری افسر مقررکیا گیا ہے۔ ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد راؤ تحسین کو او ایس ڈی بنادیا گیا تھا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بھی راؤ تحسین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی حمایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق راﺅ تحسین کو بلوا کر ذاتی شنوائی کا موقع دیا جائے گا