پاکستان
چیچہ وطنی : حلقہ این اے 162 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری
تحریک انصاف اپنی نشست دوبارہ پانے کیلئے سرگرم ہے جبکہ ن لیگ ٹف ٹائم دینے کے لیے تیار ہے
چیچہ وطنی (دنیا نیوز) چیچہ وطنی میں این اے 162 کے ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری ہے ۔ تحریک انصاف اپنی نشست دوبارہ پانے کیلئے سرگرم ہے جبکہ ن لیگ ٹف ٹائم دینے کے لیے تیار ہے، پولنگ کے دوارن سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔
ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے رائے محمد مرتضیٰ اقبال ، ن لیگ کےچوہدری محمد طفیل جٹ اور پیپلزپارٹی کے شہزاد سعید چیمہ میں سخت مقابلہ متوقع ہے ۔ یہ نشست عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے رائے حسن نواز کی جانب سے اثاثے چھپانے اورنااہلی پر خالی ہوئی تھی ۔