انٹرنیشنل

چیچن رہنما قدیروف کو بلیک لسٹ کرنے کا جلد جواب دینگے،روس

روسی حکومت کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے کہا ہے کہ جمہوریہ چیچنیا کے لیڈر رمضان قدیروف کو بلیک لسٹ قرار دینے کے امریکی فیصلے کا جلد مناسب جواب دیا جائے گا۔
ماسکو نے قدیروف پر عائد کی جانے والی مالی پابندیوں کے امریکی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مناسب جواب دینے کے لیے غور وخوض شروع کر دیا گیا ہے۔
اس سے پہلے امریکی حکومت نے رمضان قدیروف کو بلیک لسٹ قرار دیتے ہوئے اُن پر اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
امریکی وزارت خزانہ کے مطابق قدیروف قتل، تشدد اور عام لوگوں کے ذاتی معاملات کو اپنے جبر سے متاثر کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں۔ امریکی حکام نے چیچنیا کے اعلیٰ سکیورٹی اہلکار ایوب کاتئیف کو بھی بلیک لسٹ کر دیا ہے۔
ان پر پابندیاں امریکا کے سن 2012 میں منظور ہونے والے ایک قانون کے تحت عائد کی گئی ہیں اور ان پر عائد اقتصادی پابندیوں کی تفصیل واضح نہیں کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button