چین کی پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش

(نیوز وائس آف کینیڈا)
چین کی پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر تنازع حل کرانے کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش ، بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے پیشکش ٹھکرادی
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان گنگ شوانگ نے بیجنگ میں ایک نیوز کانفرنس میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشمیر کے سوال پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ ‘کنٹرول لائن پر دونوں ملکوں کے درمیان جس طرح کا ٹکراؤ ہو رہا ہے اس نے صرف دونوں ملکوں کا امن و استحکام خطرے میں پڑے گا، بلکہ یہ کشیدگی پورے خطے پر اثر انداز ہوگی۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک ایسے اقدامات کریں گے جن سے کشیدگی کم کرنے اور خطے میں امن و استحکام کے قیام میں مدد ملے گی۔چین کی طرف سے انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کا بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب انڈیا اور چین کے فوجی سکّم کی سرحد کے نزدیک ڈوکلام خطے میں ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہیں۔دوسری طرف بھارتی میڈیا کے مطابق ترجما ن بھا رتی وزارت خارجہ گوپال باگلے کا کہنا ہے کہ کشمیر پر کسی تیسرے فریق کی ثالثی ہرگز منظور نہیں ہے۔ پاکستان سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کرنے پر تیار ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں