انٹرنیشنل

چین کی ایک اِنچ سرزمین بھی ملک سے الگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی:چینی وزارتِ خارجہ

بیجنگ (آئی این پی ) چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو تائیوان سے متعلق امور میں محتاط رویہ اپنانے کی ضرورت ہے، چین کی ایک اِنچ سرزمین کو بھی چین سے الگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون انگ کا کہناتھا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے کلیدی مفادات سے وابستہ ہے۔چین امریکہ سے ایک چین کی پالیسی اور باہم طے شدہ 3 مشترکہ اعلامیوں پر عمل پیرا رہنے کا مطالبہ کرتا ہے ، امید ہے کہ مسئلہ تائیوان سے متعلق امور معقول انداز میں طے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی ایک اِنچ سرزمین کو بھی چین سے الگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،چین امید کرتا ہے کہ متعلقہ فریق تائیوان کے امور پر احتیاط سے کام لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button