انٹرنیشنل
چین کا میانمر سے ملنے والی سرحد پر حفاظتی اقدامات میں اضافہ
بیجنگ(آئی این پی) وزارت قومی دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ چین کی مسلح افواج نے میانمر سے ملنے والی اپنی سرحد کے ساتھ ساتھ گشت اور سلامتی کو بہتر بنانے کیلئے زبردست اقدامات کئے ہیں ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ترجمان نے کہا کہ چینی فوج صورتحال کو زبردست توجہ دیتی ہے اور اس ضمن میں میانمر کے ساتھ شدید احتجاج کئے ہوئے ہے ۔ترجمان نے تنازعے کے تمام فریقین کو زور دیا کہ وہ صبروتحمل سے کام لیں اور فوری طور پر سیز فائر کریں ۔ انہیں اس قسم کے واقعات کے اعادہ سے گریز کیلئے موثر اقدامات کرنے چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ چینی فوج باڈر مینجمنٹ اور کنٹرول کو مزید سخت کریگی اور قومی خود مختاری کے بھرپور تحفظ سرحد کے ساتھ استحکام اور سرحد کے ساتھ رہنے والے چینی عوام کے جانی و مالی تحفظ کیلئے ہر ممکن ضروری اقدامات کریگی ۔