انٹرنیشنل

چین پر امریکی پابندیاں ، دونوں ملکوں مفاد کو خطرہ لاحق

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن )چین کی انڈسٹری ایسوسی ایشن نے امریکہ کی طرف سے چین سے درآمد کردہ واشنگ مشینوں پر اینٹی ڈ مپنگ ڈیوٹی عائد کرنے کے فیصلے پر گہرے افسوس کا اظہارکیا ہے ، اس سے نہ صرف چینی تیار کنندگان کو تکلیف پہنچی ہے بلکہ امریکی صارفین کے مفادات کو بھی نقصان پہنچا ہے ، یہ بات چینی چیمبر آف کامرس برائے درآمد و برآمد مشینری اور الیکٹرک مصنوعات نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دسمبر 2016ء میں امریکی محکمہ تجارت نے چین سے درآمد کی جانیوالی بڑی گھریلو واشنگ مشینوں پر حتمی ڈمپنگ ریٹس لاگو دیئے تھے ، تا ہم اب دوبارہ اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کرنا قابل افسوس ہے ، چیمبر نے اپنی مارکیٹ کے تحفظ کیلئے ایسا اقدام کرنے کو قابل افسوس قراردیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو فریقین کے بہتر مفاد میں حل کر لیا جائے گا ، چین سے درآمد کی جانیوالی ایسی مصنوعات کی 2015ء میں مالیت تقریباً 1.1ارب امریکی ڈالر تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button