انٹرنیشنل

چین نے پاکستان میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا آغازکر دیا، پاور پلانٹ سے ہر سال 9 ارب کلوواٹ بجلی پیدا ہو گی

بیجنگ چائنہ:۔ 22مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
بیجنگ چائنہ:۔ پاور انٹرنیشنل کمپنی کے سربراہ چھیاو باو پھنگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے، حب میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کی تعمیرجاری ہے، اس پاور پلانٹ سے ہر سال 9 ارب کلوواٹ بجلی پیدا ہو گی، حب پاور پلانٹ سے پاکستان کے 40 لاکھ شہریوں کے لیے بجلی کی قلت کا مسلہ ختم ہو جائے گا۔
چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چائنہ پاور انٹرنیشنل کمپنی کے سربراہ چھیاو باو پھنگ نے کہا ہے کہدی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کے تحت چین اور دوسرے ممالک کے درمیان بجلی کے شعبے میں تعاون آگے بڑھ رہا ہے۔ چائنہ پاور انٹرنیشنل کمپنی، لمیٹڈ کی جانب سے پاکستان کے علاقے حب میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کی تعمیر بخیروخوبی جاری ہے۔ اس پاور پلانٹ کے قیام کے بعد ہر سال نو ارب کلوواٹ کی بجلی فراہم کی جا سکے گی۔
اس کے نتیجے میں پاکستان کے چالیس لاکھ شہریوں کے لیے بجلی کی قلت کا مسلہ ختم ہو جائے گا۔ چھیاو باو پھنگ نے کہا کہ ان کی کمپنی نے پاکستان میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں سٹیٹ گرڈ کے حوالے سے اطلاع ملی ہے کہ پاکستان میں مٹیاری سے لاہور تک ڈائریکٹ کرنٹ کی ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ اہم منصوبوں کی فہرست میں شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button