چین نے روسی صدر کو ملک کے اہم ترین اعزاز سے نواز دیا
بیجنگ(نیوز وی او سی آن لائن) چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو چین کے انتہائی معتبر اور اہم اعزاز سے نوازا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن سرکاری دورے پر چین کے دار الحکومت بیجنگ پہنچے جہاں ایک تقریب کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے پیوٹن کے گلے میں ’فرسٹ فرینڈ شپ میڈل‘ پہنایا۔رپورٹ کے مطابق چین کے لیے ’فرسٹ فرینڈ شپ میڈل‘ بہت اہمت کا حامل ہے، اسے انتہائی اعلیٰ اعزاز سمجھا جاتا ہے اور یہ میڈل ایسی غیر ملکی شخصیت کو دیا جاتا ہے جس نے چین کو جدید بنانے اور ترقی کے لیے خدمات انجام دی ہوں۔خبر رساں ادارے کے مطابق چینی صدر کی سربراہی میں تقریب چین کے دار الحکومت بیجنگ میں ہوئی جہاں ولادی میر پیوٹن سمیت چینی اور روسی سفارت کار بھی موجود تھے جن کے سامنے یہ اعزاز روسی صدر کو دیا گیا۔