انٹرنیشنلایڈیٹرکاانتخاب

چین نے برکس اجلاس کے دوران ٹریڈ سیشن میں شرکت سے انکار کردیا جس کے باعث بھارتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی اجلاس منسوخ

نئی دہلی + نیویارک (آن لائن) چین نے برکس اجلاس کے دوران ٹریڈ سیشن میں شرکت سے انکار کردیا جس کے باعث بھارتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی۔ بھارتی اخبار کے مطابق نئی دہلی میں جاری 5 ملکی برکس اجلاس میں تجارتی وزارتوں کا اہم اجلاس ہونا تھا تاہم چین کے عین وقت پر انکار کے باعث اہم ترین سیشن منسوخ کر دیا گیا۔
بھارتی اخبار کے مطابق برکس کا اہم ترین سیشن پراگتی میدان، نئی دہلی میں صبح 10 بج کر 15 منٹ پر طے کیا گیا تھا جو کہ چین کی جانب سے انکار کے بعد آخری وقت پر منسوخ کردیا گیا، اس سیشن کا مقصد برکس ممالک کے درمیان تجارتی مفادات کو فروغ دینا تھا۔ ایک سینئر آرگنائزر نے دعویٰ کیا اس سیشن کو منسوخ کرنے کا فیصلہ چین نے ایک اہم ملاقات کی وجہ سے کیا۔ بعض ذرائع کا کہنا تھا اس سیشن کو منسوخ کرنے کی وجہ بیجنگ کی جانب سے بھارت پر دبائو بڑھانا ہے۔‎
دریں اثنا چین نے ایک بار پھر بھارت کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک سے خصوصی سلوک سے این پی ٹی کو نقصان پہنچے گا۔ چین کے مندوب برائے ایٹمی توانائی وانگ چن نے اقوام متحدہ میں خطاب کرتے کہا دوہرا معیار جوہری عدم پھیلاﺅ کے معاہدے کےلئے نقصان دہ ہو گا۔ کسی ملک سے خصوصی سلوک سے این پی ٹی کی اتھارٹی متاثر ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button