صحت
چین نے ’’ ایچ آئی وی ‘‘ کے علاج کے لئے نئی دوائی کی منظوری دے دی
بیجنگ(آئی این پی)چین کے محکمہ فوڈ و ڈرگ (ایف ڈی اے) نے ایچ آئی وی۔1انفیکشن کے علاج کے لیے ایک نئی دوائی کی فروخت کی منظوری دے دی ہے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دوائی بانے والی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ انجکشن کے لیے پروٹین یا آئی کینگ(اے بی ٹی) کو ایسے متاثرہ مریضوں جن کا اینٹی وائرل داوئیوں کے ساتھ علاج کیا گیا ہے لیکن ابھی بھی وائرل رپلیکیشن کے شکار ہیں کے علاج کیلئے دیگر اینٹی ریٹرووائرل دوائیوں کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کلینکل تجربات کے اعدادوشمار سے پتہ چلا ہے کہ آئی کینگ مذمتی وائرسوں سمیت ایچ آئی وی کی اہم علامات میں موثر ہے اور اس کا اثر دیرپا ہے۔