انٹرنیشنل
چین نے ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا کا مطالبہ کردیا
جنیوا (نیوز وی او سی آن لائن) چینی صدر شی جن پنگ نے ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا کا مطالبہ کردیا اور ظلم و زیادتی کا نشانہ بننے والے ممالک کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے ممالک چھوٹے ملکوں پر اپنی مرضی ٹھونسنے کے بجائے ان سے برابری کا سلوک کریں۔
اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام بڑی طاقتیں ایک دوسرے کے اہم مفادات کا احترام کریں، ہمیں ایک یا ایک سے زیادہ ملکوں کی اجارہ داری مسترد کرنی چاہیے۔صدر کاکہناتھاکہ’ ایٹمی ہتھیاروں پر مکمل پابندی ہونی چاہیے اور پہلے سے موجود ہتھیاروں کو مرحلہ وار ضائع کردیاجائے ‘۔ان کاکہناتھاکہ ہمیں ایک یا کئی ممالک کا غلبہ ختم کرناچاہیے ،بڑی طاقتوں کو بھی ایک دوسرے کے باہمی مفادات کا احترام کرناچاہیے ۔
یادرہے کہ چین خود بھی 1964ءسے ایٹمی قوت ہے ۔