“چین نے امریکہ کو دوٹوک پیغام دے دیا” بحرالکاہل میں جنگی بیڑے تعینات

رپورٹ: VOC ڈیسک
: بیجنگ / بحرالکاہل

“چین نے امریکہ کو دوٹوک پیغام دے دیا”
بحرالکاہل میں جنگی بیڑے تعینات

چین نے بحر الکاہل میں اپنی بحری طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین جنگی بیڑے مختلف مقامات پر تعینات کر دیے ہیں، جو علاقائی استحکام کے حوالے سے ایک بڑے اسٹرٹیجک اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ نے سخت بیان جاری کیا ہے کہ امریکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں مداخلت سے گریز کرے۔ چین کا کہنا ہے کہ اگر واشنگٹن اپنا موقف بدل کر عسکری راستے اپنائے گا، تو “یہ قطعی ناقابلِ قبول ہے” ۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے انٹرنیشنل رابطوں میں واضح طور پر کہا:

> “اگر یہ تنازع بڑھا، تو مشرقِ وسطی کے دیگر ممالک کو تکلیف اٹھانا پڑے گی۔ چین مذاکرات کی حمایت کرتا ہے، کشیدگی مزید گہرے امن کے لیے خطرہ ہے” ۔

وی او سی اردو کا تبصرہ:
چین کا یہ اقدام فوجی طاقت کے ساتھ ساتھ سفارتی “شٹ اپ” کال ہے — ایک پالسی ٹول جو کہ امریکہ کو کہتا ہے کہ عالمی مسائل میں یکطرفہ مداخلت کا دور ختم ہو چکا ہے۔ بحرِالکاہل میں چین کا بلا اشتعال قبضہ، امریکہ کو ایک انتباہ ہے کہ عالمی توازن بدل چکا ہے۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، سرکاری بیانات اور معتبر ذرائع کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے، اور آئندہ پیشرفت کی روشنی میں اپڈیٹ کی جا سکتی ہے۔

VOC/013/170625

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں