انٹرنیشنل

چین میں غیر اخلاقی موادرکھنے والے اکاونٹ بند کردئیے گئے

بیجنگ 010جون 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
چین میں غیر اخلاقی موادرکھنے والے اکاونٹ بند کردئیے گئے
اقدام عوامی فلاح وبہبود اور صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا،چینی حکام
چین میں غیر اخلاقی مواد رکھنے والے اکاؤنٹ بند کردیے گئے ہیں ،چینی حکومت کی جانب سے یہ بڑا اقدام عوامی فلاح وبہبود اور صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا، حکومت کے اس اقدام کو چینی عام کی جانب سے سراہا جا رہا ہے ۔چینی میڈیا کے مطابق بیجنگ سائبر سپیس کی انتظامیہ کی جانب سے غیر اخلاقی فحاشی وعریانی پھیلانے اور رکھنے واے اکاؤنٹس کی ایک بہت بڑی تعدادکو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے ۔
انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چینی حکومت کی جانب سے اس قدر اہم اور بڑا اقدام عوام کی فلاح وبہبود اور صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔ لاکھوں کی تعداد میں ایسے اکاؤنٹس اور ویب سائٹس بلاک کردی گئی ہیں جو فحاشی وعریانی پھیلانے کا سبب بن رہے تھے اور عوام کی صحت اور کردار سے کھیل رہے تھے ۔ بہت سے ایسے جعلی اکاؤنٹس بھی اس قدم کی لپیٹ میں آئے ہیں جو صرف اور صرف اس کام کیلئے جعلی شناخت سے بنائے گئے تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button