انٹرنیشنل
چین میں عورتوں کے لیے اخلاقی تربیت کے سکول کا آغاز
14 دسمبر 2017
بیجنگ(این این آئی)چین میں عورتوں کے لیے اخلاقی تربیت کے سکول کا آغازکردیاگیا یہاں انھیں بتایا جاتا ہے کہ نسوانیت اور کرئیر ساتھ ساتھ نہیں چلتے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جن خواتین نے ان سکولوں میں تربیت حاصل کی انھیں وہاں کچھ اس قسم کے پیغامات دیے گئے۔کرئیر بنانے والی خواتین کا انجام اچھا نہیں ہوتا،خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنی سوسائٹی میں نچلے درجے پر رہیں اور انھیں اوپر جانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔خواتین کو اپنے والد، شوہر اور بیٹوں کی اطاعت کرنی چاہیے۔جب تمھارا شوہر تمھیں مارے تو مزاحمت کبھی مت کرو اور جب جھڑکے تو اس سے کبھی بحث مت کرو۔سرکاری سطح پر فوشن میں شعبہ تعلیم کے بیورو کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ اس ادارے کی تعلیمات سماجی اخلاقیات کے متصادم ہیں۔