چین دنیا کو امن و سلامتی برقرار رکھنے ،ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجوں کے حل فراہم کر رہا ہے
اقوام متحدہ(آئی این پی)چین دنیا کو امن و سلامتی برقرار رکھنے ،ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجوں کے حل فراہم کر رہا ہے ، یہ بات اقوام متحدہ کے حکام نے بتائی ہے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتھونیو گٹریس نے اپریل میں اپنے دورہ چین سے قبل کہا ہے کہ چین عالمی گورننس میں انتہائی فعال ہے اور کثیرالجہتی نظام کا اہم ستون بن گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چونکہ چین نے زبردست اقتصادی کی ہے عالمی گورننس میں اسکی شمولیت عالمی تناظر میں معیشت و ترقی کے حوالے سے زیادہ متعلقہ نہیں رہی ہے ۔ اقوام متحدہ چین کے مثبت کردار کا خیر مقدم کرتا ہے کیونکہ اس سے دنیا میں برابری اور ہم آہنگی آتی ہے،اس کے علاوہ چین عالمی ترقی میں بھی کردار ادا کر رہا ہے ۔چین نہ صرف چین کی سطح پر پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز)کا پوری طرح پابند رہا ہے بلکہ دوسرے ممالک خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ تعاون کا بھی پوری طرح پابند رہا ہے