ایڈیٹرکاانتخاب

چین اور پاکستان سے بیک وقت جنگ ہو سکتی ہے،بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی 7 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا ،چین بھارت سے ڈکلام کا علاقہ چھیننے کیلئے پرتول رہا ہے ہمیں اس کیلئے تیار ہونا چاہیے، چین کے ساتھ بھارتی تنازعے سے پاکستان فائدہ اٹھاسکتا ہے،جنرل بپن راوت کا تقریب سے خطاب
بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا جبکہ پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ سے انکار بھی نہیں کیا جاسکتا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ڈوکلام کے مسئلے پراور مستقبل میں چین کے ساتھ کسی بھی ممکنہ تنازعے کے حوالے سے تفصیلا اپنی فوج کے مئو قف کی وضاحت کی۔
جنرل راوت کا کہنا کہ بھارتی فوجی دستوں کو چین کے ساتھ شمالی بارڈر پر ہمارے فوجی دستے مصروف عمل ہیں جبکہ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چین بھارت سے ڈکلام کا علاقہ چھیننے کے لئے پرتول رہا ہے اور ہمیں اس کے لئے تیار ہونا چاہیے ۔ بھارتی آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ چین کے ساتھ بھارتی تنازعے سے پاکستان فائدہ اٹھاسکتا ہے۔ چین اور پاکستان کے ساتھ جنگ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور ہمیں اس ممکنہ جنگ سے نپٹنے کے لئے شمالی اور مغربی سرحدوں پر کسی بھی صورت حال سے نپٹنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button