انٹرنیشنل

چین اور امریکا تعلقات کو فروغ دینے پر متفق

امریکا سے بہتر تعلقات کی خاطر ٹرمپ کے ساتھ نئے آغاز کیلئے تیار ہیں ، ہمارے اشتراک عمل کی ہزاروں وجوہ ہیں لیکن ایسا نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں، چینی صدر ژی جن پنگ
دنیا کے بڑے ممالک ہونے کی حیثیت سے امریکا اور چین پر اہم ذمے داری عائد ہوتی ہے ، ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے ،میں نے دورہ چین کی دعوت قبول کرلی، امریکی صدر فلوریڈا ( خبر ایجنسیاں ) امریکا اور چین دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر متفق ہوگئے ہیں،عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہاں دونوں ممالک کے صدور کے مابین مذاکرات کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، اس کے بعد دونوں صدور نے تعلقات میں بہتری کے عزم کا اظہار کیا ، امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ دنیا کے 2 بڑے ممالک ہونے کی حیثیت سے امریکا اور چین پر اہم ذمے داریاں عائد ہوتی ہیں، اس لیے دونوں کا فرض ہے کہ وہ مل کر تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے اہم اقدامات کریں،ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ چینی ہم منصب ژی جن پنگ کے ساتھ بہتر تعلقات کار استوار ہوجائیں گے ، تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزیدفروغ دیا جا سکے ، امریکی صدر نے بتایا کہ ان کے چینی ہم منصب نے انہیں دورۂ چین کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی ہے ، چینی صدر ژی جن پنگ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات کو فروغ دینے کی خاطر ہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ نئے نقطہ آغاز کیلئے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ چین اور امریکا کے اشتراک عمل کی ہزاروں وجوہ ہیں ، لیکن ان مراسم کو توڑنے یا فروغ نہ دینے کی کوئی وجہ نہیں ہے ، چائنا ریڈیو کے مطابق دونوں صدور کی ملاقات فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر ہوئی، چینی صدر نے کہا کہ چین اور امریکا کے مراسم کو معمول پر لانے کے بعد دونوں ممالک کے عوام کو بہت فوائد حاصل ہوئے ، انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تعاون ہی چین او امریکا کا درست انتخاب ہے اور دونوں بہترین شراکت دار بن سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button