انٹرنیشنل

چین انسانی حقوق کے کارکن کو رہا کرے: جرمن ہیومن رائٹس کمیشن

بیجنگ(این این آئی)جرمنی نے چین پر زور دیا ہے کہ انسانی حقوق کے نمایاں کارکن اور وکیل یْو وین شیانگ کو رہا کر دیا جائے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کے کارکن اور وکیل یْو وین شیانگ کو حکومتی اتھارٹی کو چیلنج کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، انسانی حقوق کے نمایاں کارکن اور وکیل یْو وین شیانگ نے ایک آن لائن خط جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے چین میں جمہوری اصلاحات کا مطالبہ کیا تھا۔ جرمن ہیومن رائٹس کمیشنر باربرا کوفلر نے کہا کہ یْو نے کوئی جرم نہیں کیا اس لیے ان کی گرفتاری ناقابل جواز ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چینی حکومت کو اپنے ملک میں انسانی حقوق کا احترام کرنا چاہیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button