چینی شہریوں کے اغوا کا سی پیک سے کوئی تعلق نہیں،ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد: 16جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈ)
ہفتہ واربریفنگ کےدوران ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نےرمضان المبارک کا بھی احترام نہیں کیا، پاکستان کی فتح کا جشن منانےپرقابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ مارکی۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف اورافغان صدرکےدرمیان ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں قیام امن پر اتفاق کیا تھا اور اس سلسلے میں کیو سی جی کی خدمات لینےکا فیصلہ بھی کیا تھا۔ اپنی بریفنگ میں نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مختلف دہشتگرد گروہوں اور داعش کی موجودگی میں اضافہ ہوا ہے جو ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔ اس کے لئے پاکستان اور افغانستان کو مل کر دہشت گردی اور داعش پر قابو پانا ہو گا۔
نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان نےجوڑ میلے میں شرکت کے خواہشمند سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے لیکن مسافروں کی قلیل تعداد کا بہانہ بنا کر بھارت نے خصوصی ٹرین نہیں چلائی اور نہ ہی پاکستان کی بھیجی خصوصی ٹرین کو سکھ یاتریوں کو لانے دیا۔ بھارت کی اس حرکت سے مایوسی ہوئی۔ پاکستان نے مذہبی اقلیتوں کے لئے ہر قسم کے اقدامات کر رکھے تھے۔