چینی بحری بیڑا مشترکہ فوجی مشقوں کیلئے روس پہنچ گیا

ماسکو(آئی این پی )چین کا ایک بحری بیڑا روس کے ساتھ بحیرہ بالٹک میں مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے روس کے ساحلی شہر کالین انگراد پہنچ گیاہے ۔چینی بیڑے میں ایک بڑا تباہ کن جہاز ، ایک باد بانی جنگی جہاز ، ایک سپلائی جہاز ، بحری ہیلی کاپٹرز اور دیگر بحری جہاز شامل ہیں۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق فریقین مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران فضائی دفاع ، سمندری تلاش اور بچائو ، پانی میں ایندھن کی دوبارہ فراہمی اور دوسری مشقوں کا عملی مظاہرہ کریں گے ۔
Load/Hide Comments