پاکستان

چیمپیئنز ٹرافی سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے متعلق بڑی پیشرفت

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار ہوگیا، نئی پانچ منزلہ عمارت مکمل طور پر تیار ہوگئی جبکہ ڈیجیٹل اسکرینز اور ایل ای ڈی لائٹس بھی لگا دی گئیں۔

آئی سی سی نے میگا ایونٹ کے لیے اسٹیڈیم کو موزوں قرار دے دیا، 11 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔

تزئین و آرائش اور تعمیر کے حوالے سے پروجیکٹ ڈائریکٹر بلال چوہان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ غیر ملکی ادارے کے منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق پہلے مرحلے میں نیشنل اسٹیڈیم میں اَپ گریڈیشن کے ساتھ تزئین و آرائش کا کام آخری مرحلہ مکمل ہوگیا، 1996 کے عالمی کپ کے بعد 8 ٹیموں کے بڑے ایونٹ کی میزبانی کے لیے پی سی بی کوشاں ہے، جدید طرز کی ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کا عمل مکمل ہوگیا۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button