چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سعید احمد تاج گوجرانوالہ بزنس سنٹر میں منعقدہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ہیلپ ڈسک اور ایکسپو سنٹر کا افتتاح
گوجرانوالہ 18 فروری
( بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیو ز وائس اف کینیڈا) چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سعید احمد تاج نے کہا کہ موجودہ دور انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے دور ہے ۔تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا نے ITکے ذریعے ترقی کے زینے طے کئے ہیں ۔گوجرانوالہ کی صنعتی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ITسے متعلق ایکسپو اور سیمینارز کا اہتمام وقت کی اشد ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ بزنس سنٹر میں منعقدہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ہیلپ ڈسک اور ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔ اس ITایکسپو میں تقریباً 4ہزار سے زائد لوگوں اورکاروباری برادری نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ جیسے اہم صنعتی شہر میں ITکے حوالے سے یہ پہلی انٹرنیشنل لیول کی ایکسپو لگائی گئی ہے جس کیلئے میں سمیڈا اور گوجرانوالہ بزنس سنٹر کی کاوشوں کو سراہتا ہوں ۔اس موقع پر گوجرانوالہ بزنس سنٹر کے ممبربورڈ آف ڈائریکٹر خواجہ ضرارکلیم ،محمد عاصم ملک ریجنل بزنس کوارڈی نیٹر سمیڈا ،اسد اعجازG20 کے علاوہ مائیکرو سافٹ ، PITBاور PSEBکے ممبران نے ITکے مختلف موضوعات پر تفصیلی بریفنگ دی۔اور گوجرانوالہ مستقبل میں پاکستان کا سب سے بڑا آئی حب بھی قرار دیا۔