ایڈیٹرکاانتخاب
چیف جسٹس پاکستان نے نے بھارت میں ہونیوالی گلوبل کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے بھارت میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت مسترد کر دی ۔
جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے بھارت میں ہونے والی گلوبل کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط بھی لکھ دیا ہے ۔چیف جسٹس کو گلوبل کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھارتی ہم منصب نے دی تھی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے اپنے خط میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکتا ۔گلوبل کانفرس 21 سے 23 اکتوبر کو نئی دلی میں ہو نی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کو گلوبل کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبے والا نے دیا تھا ۔