ایڈیٹرکاانتخاب

چیف جسٹس پاکستان نے مشال خان کے قتل کا ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں طالب علم مشال خان کے قتل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا سے 36 گھنٹےمیں رپورٹ طلب کرلی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کیمپس میں طالب علم مشال خان کے طالب علموں کے ہاتھوں قتل کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے واقعے سے متعلق آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین خان محسود سے 36 گھنٹےمیں رپورٹ طلب کرلی ہے اورنوجوان کی ہلاکت کی تحقیقات میں پیشرفت کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کیمپس میں طالب علموں کے بد ترین تشدد سے شعبہ ماس کمیونیکیشن کا طالب علم مشال خان جاں بحق ہوگیا تھا جس کے بعد پولیس نے واقعے میں 20افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جن میں سے اب تک 13 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button