ایڈیٹرکاانتخاب
چیف جسٹس پاکستان نے عمران خان کے خط پر بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لے لیا
چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے عمران خان کے خط کا نوٹس لیتے ہوئے بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات پر سی ڈی اے سے جواب طلب کر لیا ہے۔ عمران خان نے چیف جسٹس کے نام خط پر بنی گالہ میں سرگرم لینڈ مافیا کی نشاندہی کی تھی۔ خط میں کہا گیا وہ کئی سال سے سی ڈی اے اورمتعلقہ حکام کو خلاف ورزیوں سے متعلق آگاہ کر رہے ہیں، لیکن سی ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ حکام معاملے پر کوئی کارروائی نہیں کررہے, لینڈ مافیا اوربلڈرزبنی گالہ کے خوبصورت علاقے کو جنگل سے کنکریٹ میں بدل رہے ہیں, بوٹینیکل گارڈن اورپارک کے اندر تجاوزات قائم کی جارہی ہیں, بلڈرز بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں جس سے راول جھیل کو نقصان ہورہا ہے۔