ایڈیٹرکاانتخاب
چیف جسٹس نے نوازشریف کی ان چیمبر اپیل مسترد کردی
اسلام آباد: چیف جسٹس کی جانب سے نوازشریف کی ان چیمبر اپیل مسترد کردی گئی۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ان چیمبر اپیل مسترد کردی۔ چیف جسٹس کی جانب سے کہا گیا کہ پاناما فیصلے پرنظرثانی کا آپشن حاصل کرچکے ہیں۔ رجسٹرارآفس نے اپیل پردوسری نظرثانی نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا جو برقراررکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نوازشریف نے تین نیب ریفرنسز یکجا کرنے کے لئے اعتراضات کے خلاف ان چیمبر اپیل دائر کی تھی۔