چیف جسٹس نے غیر معیاری سٹنٹس کا نوٹس لے لیا ، کیس یکم فروری سے کھلے عدالت میں لگانے کا حکم

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن ) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے سرکاری ہسپتالوں میں غیر معیاری سٹنٹس کا نوٹس لیتے ہوئے کیس کھلی عدالت میں لگانے کا حکم دیدیا ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے غیر معیاری سٹنٹس کانوٹس لیتے ہوئے کیس کو یکم فروری سے کھلی عدالت میں لگانے کا حکم دیدیا ۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس عطا بندیال اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے نوٹس کے بعد چاروں صوبائی سیکرٹریز صحت ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں ۔
یاد رہے لاہور کے میو ہسپتال میں مریضوں کو غیر معیاری سٹنٹ لگانے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد وزیر اعظم نے بھی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے´۔
Load/Hide Comments