پاکستان
چیف جسٹس نے خدیجہ کیس جسٹس آصف کھوسہ بینچ کو بھجوا دیا
کورٹ نے طالبہ خدیجہ کیس کے ملزم شاہ حسین کی بریت کے خلاف اپیل جسٹس آصف سعید کھوسہ بینچ کو بھجوا دی۔خدیجہ نے عدالت سے انصاف دینے کا مطالبہ کردیا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں خدیجہ کیس کےملزم کی بریت کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کےموقع پر چیف جسٹس نے ملزم کے والد سے استفسار کیا کہ آپ نے عدالت کے خلاف مہم کس طرح چلائی۔ سپریم کورٹ کے خلاف قرارداد کیسے پاس کرائی گئی ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر کسی وکیل کی بیٹی کے ساتھ ایسا ہوتا تو کیا آپ کا رویہ یہی ہوتا
دوران سماعت طالبہ خدیجہ نے بتایا کہ اس کی کردار کشی کی جا رہی ہے، طالبہ کا عدالت سے انصاف دینے کا مطالبہ کردیا۔ خدیجہ نے معاملہ اٹھانے پر میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا ۔