لاہور

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سول اور فوجداری مقدمات جلد نمٹانے کے لئے خصوصی بنچ تشکیل دے دئیے

لاہور(نیوز وی او سی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے سول اور فوجداری مقدمات جلد نمٹانے کے لئے خصوصی بنچ تشکیل دے دئیے ہیں ۔فوجداری اور سول مقدمات کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر مقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے خصو صی بنچ تشکیل دئیے گئے ہیں ۔
موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوتے ہی خصوصی بنچ9 جنوری سے فوجداری اور سول مقدمات کی سماعت شروع کر دیں گے ۔فوجداری مقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے 9 خصوصی بنچ تشکیل دئیے گئے ہیں ،فوجداری مقدمات کے لئے خصوصی بنچ میں جسٹس یاور علی جسٹس انوارالحق،جسٹس سردار شمیم خان،جسٹس کاظم رضا شمسی ،جسٹس ملک شہزاد احمد،جسٹس عبدالسمیع خان جسٹس خالد محمود ملک جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں ۔سول مقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے 10 خصوصی بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں جن میںجسٹس مامون الرشید،جسٹس امین الدین خان،جسٹس محمد امیر بھٹی ،جسٹس عاطر محمود ،جسٹس شاہد بلال ،جسٹس مسعود جہانگیر ،جسٹس فیصل زمان ،جسٹس علی اکبر قریشی،جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس چودھری مقبول اقبال شامل ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button