ایڈیٹرکاانتخاب

چیف جسٹس صاحب جو کہہ کر کرایا جائے وہ ادب نہیں ہوتا۔زاہد بخاری

لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)عائشہ احدمبینہ تشدد کیس کی سماعت کے دوران حمزہ شہباز کے وکیل کا چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثا ر سے کہنا تھا کہ جسٹس صاحب میں آپ کا بہت احترام کرتا ہوں جس پر چیف جسٹس نے تنبیہ کی کہ آپ ادب نہیں کریں گے تو ہمیں کرانا آتا ہے۔
عائشہ احدمبینہ تشدد کیس میں حمزہ شہبا ز عدالت میں پیش ہوئے اور عائشہ احد سے نکاح کا انکار کر دیا۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیئے کہ دونوں فریقین کے دلائل سننا چاہتا ہوں۔آپ دونوں میرے بیٹا اور بیٹی کی طرح ہیں،دونوں کہیں توثالث کا کردار ادا کر سکتا ہوں،میں اس معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دیتا ہوں۔ حمزہ شہباز کے وکیل کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحب میں آپ کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن جے آئی ٹی نہیں بن سکتی۔جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھامیں بھی احترام سے ہی کہہ رہاہوں کہ اگر آپ ادب نہیں کریں گے تو ہمیں کرانا آتا ہے۔وکیل زاہد حسن بخاری کا کہنا تھا کہ جو کہہ کر کرایا جائے وہ ادب نہیں ہوتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button