پاکستان
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا انوکھی سزاﺅں کا نوٹس،
کراچی (نیوز وی او سی آن لائن )سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے مختلف مقدمات میں ملوث ملزموں کو انوکھی سزائیں دینے کانوٹس لے لیا اور متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججزسے رپورٹ طلب کرلی،تفصیلات کے مطابق سندھ کی مقامی عدالتوں میں مختلف مقدمات میں ملوث ملزموں کو انوکھی سزائیں دینے کا سلسلہ جاری تھاجس میں ایک ملزم کوپلے کارڈکے ساتھ سڑک پرکھڑے ہونے کی سزاسنائی گئی جبکہ ایک دوسرے مقدمے میں ایک ملزم کومسجدمیں صفیں بچھانے کی سزاسنائی گئی جبکہ ضلع ویسٹ کی ایک عدالت نے ملزم کو 3سال نمازپڑھنے کی سزاسنائی تھی۔
جس کانوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سے رپورٹ طلب کرلی،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا کہناتھا کہ ایسی سزائیں قانون کے مطابق نہیں۔