ایڈیٹرکاانتخاب

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریلوے میں 60 ارب روپے کی کرپشن پر ازخودنوٹس لے لیا

لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریلوے میں 60 ارب روپے کی کرپشن پر ازخودنوٹس لے لیا ، عدالت نے سیکرٹری ریلوے اورارکان ریلوے بورڈ کو آڈٹ رپورٹس سمیت طلب کر لیا۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ افسران آئندہ سماعت پر 60 ارب کے نقصان کی وجوہات بتائیں ،چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں نہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو طلب کر لیا جائے ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ بھارت کا وزیر ریلوے لالو پرساد ان پڑھ آدمی تھا لیکن ادارے کو منافع بخش بنایا،لالو پرساد کی تھیوری کو ہاروڈیونیورسٹی میں بڑھایا جاتا ہے ۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہمارے یہاں صرف جلسوں میں ریلوے کے منافع بخش ہونے کے دعوے کئے جاتے ہیں ، لیکن ریلوے کی اصل صورتحال مختلف ہے ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ یہ بادشاہت تھوڑی ہے جس کاجو جی چاہے کرتا پھرے، عدالت نے سیکرٹری ریلوے اورارکان ریلوے بورڈ کو آڈٹ رپورٹس سمیت طلب کر لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button