پاکستان

چیف جسٹس ثاقب نثارکوئٹہ پہنچ گئے

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار اور سپریم کورٹ کے دیگر 5ججز کوئٹہ پہنچ گئے، سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں اہم کیسز کی سماعت آج ہو گی ۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار کو صبح سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری پہنچنے پر گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔
آج سپریم کورٹ رجسٹری میں دو بنچزکیسز کی سماعت کریں گے۔
ایک بنچ چیف جسٹس کی سربراہی میں کیسز کی سماعت کرے گا جس میں جسٹس سجادعلی شاہ اور جسٹس سید منصور علی شاہ شامل ہیں۔
سپریم کورٹ کادوسرا بنچ جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس گلزار احمد اورجسٹس مشیرعالم پرمشتمل ہے۔
کیسز کی سماعت 13اپریل تک جاری رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button