چیف جسٹس آف پاکستان کا طیبہ تشدد کیس کھلی عدالت میں لگانے کا حکم

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ پر تشدد کے معاملے کو انسانی حقوق کے مقدمے میں تبدیل کر کے کھلی عدالت میں لگانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس میں رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی۔ رجسٹرار کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بچی کے والدین اور جج کے درمیان صلح نامہ، پولیس کی تفتیش اور ایڈیشنل سیشن جج اور بچی کے بیانات شامل ہیں۔ چیف جسٹس نے سماجی کارکنوں کی جانب سے دائر درخواست کے بعد طیبہ تشدد کیس کو کھلی عدالت میں لگانے کا حکم دے دیا ۔
’یہ چیز ہم سے خریدلیں جب قیامت آئے گی تو یہ آپ کو بچالے گی‘ معروف کمپنی کروڑوں روپے کی ایسی چیز بیچنے لگی کہ خریدنے کیلئے امیر ترین لوگوں کی قطاریں لگ گئیں، ایسا کیا ہے؟ آپ بھی جانئے
واضح رہے کہ اس قسم کے مقدمات بالعموم جج صاحبان کے چیمبر میں سنے جاتے ہیں تاہم اس مقدمے کو انسانی حقوق کے مقدمے میں تبدیل کرکے کھلی عدالت میں سننے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔