ایڈیٹرکاانتخاب

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نظار نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال پر پابندی لگادی۔

لاہور (نیوا وی او سی آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نظار نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال پر پابندی لگادی۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوان چیف جسٹس نے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پر پابندی عائد کردی۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ینگ ڈاکٹر اب ہڑتال نہیں کریں گے ، ڈاکٹرز کو کوئی مسئلہ ہے تو عدالت سے رجوع کریں۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کے پرائیویٹ کلینک چلانے کے معاملے پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ سرکاری ڈاکٹرز کے پرائیویٹ کلینک بند کرائیں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب بالخصوص لاہور اور فیصل آباد میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے بار بار کی ہڑتال کو معمول بنالیا گیا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مریضوں اور ان کے لواحقین کو اس وقت شدید اذیت سے گزرنا پڑتا ہے جب یہ ہڑتالیں کئی کئی روز طویل ہوجاتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button