انٹرنیشنل

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ دورہ چین پر بیجنگ میں چینی بحریہ کے سربراہ نے ان کا استقبال کیا اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا

بیجنگ 15 مئی 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ دورہ چین پر بیجنگ میں موجود ہیں اور آج چینی بحریہ کے ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں چینی بحریہ کے سربراہ نے ان کا استقبال کیا اور روایتی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا جب کہ پاک نیول چیف کو چینی بحریہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
دریں اثناء ایڈمرل محمد ذکاءاللہ اور طینی بحریہ کے کمانڈر کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون بشمول میری ٹائم سیکیورٹی و استحکام، کثیر القومی بحری اتحاد (CMCP)، بحری قذاقی ، منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف آپریشنز اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون پر اظہار خیال کیا۔
ایڈمرل ذکاء اللہ نے چینی بحریہ کی کثیرالقومی بحری مشق امن 2017ءمیں بھر پور شرکت پر وائس ایڈمرل شین جن لانگ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین بندرگاہوں کے دوروں، دوطرفہ بحری مشقوں اور مختلف سطح پر تربیتی پرگراموں کے ذریعے تعاون مزید فروغ پائے گا۔
چینی بحریہ کے سربراہ نے پاکستان اور چینی بحری افواج کے درمیان مختلف شعبوں میں قریبی اور مضبوط تعلق کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے پاک بحریہ کے آفیسرز اور جوانوں کی پیشہ ورانہ قابلیت اور عزم و ہمت کی تعریف کی اور وائس ایڈمرل شین جن لانگ نے بحر ہند اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی کے قیام کے حوالے سے پاک بحریہ کو کاوشوں کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاک چین بحری افواج کے درمیان قائم گہرے روابط پاک چین اقتصاد ی راہداری اور اس سے جڑے پیچیدہ بحری چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے مزید اہمیت اختیار کرگئے ہیں اور اس ضمن میں چیف آف نیول اسٹاف کا حالیہ دورہ خطے کے اندر میری ٹائم سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے دور رس نتائج کا حامل ہوگااور اس دورے کی بدولت دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان دوطرفہ اشتراک فروغ پائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button