(کنٹری بیورو ذرائع نیوز وی او سی)
گاوں غرقلع / ڈ سٹرکٹ کرک
تین شہید بیٹوں کے والد محمد علی خان کے کی رہائش گاہ "گاوں غرقلع /ڈسٹرکٹ کرک” پہنچ گئے ۔
مجمد علی خان وہ عظیم آدمی ہے جس نے اپنے تین بیٹے اس ملک پاکستان پر قربان کر دیے اور مزید تین بیٹے اس وقت پاک فوج میں شہادت کے لیے بےتاب ہیں مزید محمد خان کہتے ہیں کہ میرے تمام بچے بھی اس ملک کے لیے شہید ہونے کے لیے حاضر ہیں
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں ایسی فوج کا چیف ہوں جہاں پر ہماری فوج کے جوان جان نچھاور کرنے کو تیار ہیں۔
میں پیغام دینا چاہتا ہوں ان بیرونی قوتوں کو جو ملک کے باہر سے پاکستان کے نوجوان کو تھریٹن کرتے ہیں ، آپ دیکھ لیں کہ ہمارے محمد خان جیسے والدین موجود ہیں ، کوئی بھی اس ملک کا بال بیکا نہیں کر سکتا
مجھے فخر ہے محمد علی صاحب اور ان کی زوجہ پر ، فخر ہے جنھوں نے اس ملک (پاکستان) کے لیے تین بچوں کی قربانی دی ۔ ابھی بھی یہ کہتے ہیں کہ میرے باقی بچے بھی اس ملک (پاکستان) کے لیے قربان ہونے کے لیے تیار ہیں
آفرین ہے اسے والدین کے لیے جو اس ملک پر تن من دھن نچھاور کرنے کو تیار ہیں ۔ جب تک ایسے والدین اس ملک میں موجود ہیں مجھے پورا یقین ہے کہ پاکستان کو کوئی بھی غلط ہاتھ نہیں لگا سکتا ۔
میں چیف آف آرمی سٹاف میری فوج اور پورا پاکستان کے لوگ محمد علی خان صاحب کا اور ان کے اہل خانہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کو سلام پیش کرتے ہیں
پاکستان زندہ آباد ۔ پاک آرمی زندہ آباد
https://youtu.be/Syxd1WIw8bU