چیئرمین ڈسٹرکٹ زکوۃ کمیٹی گوجرانوالہ میاں امجد محمودکی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا

گوجرانوالہ 07جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
چیئرمین ڈسٹرکٹ زکوۃ کمیٹی گوجرانوالہ میاں امجد محمودکی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ممبران ضلعی زکوۃ و عشر کمیٹی محمد لطیف بٹ‘ عمر جاویدبٹ‘ مسززرینہ اشرف بٹ‘ محمد عمران شیروانی‘ حکیم آصف محمود بٹ‘ رانامحبوب احمد ‘ میڈم کو ثر مجید‘ چودھری سجاد احمد کھرل ‘ میڈم ثاقبہ سجاد اور ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر عبدالحفیظ قریشی نے شر کت کی۔ اجلاس میں ہاؤس کو تمام فنڈز اور اقدامات سے آگاہ کیا گیا ۔ اجلاس میں سماجی بحالی سکیم کی مد میں مبلغ330000 روپے ‘شادی فنڈز کی مد میں540000 روپے‘ نابینا افراد کی مد میں مبلغ648000 روپے ‘ گذارہ الاؤنس کی مد میں مبلغ17412000 روپے‘ عید گرانٹ کی مد میں6066000 روپے مجمو عی طور پر 24996000 روپے کی منظوری دی گئی چیئرمین نے تاکید کی کہ یہ فنڈز غریب اور مستحق افراد میں بر وقت تقسیم کئے جائیں تاکہ وہ عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں