پاکستان

چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے لیگی رہنما نوراعوان کی اپیل پر چیمبر میں سماعت کی ، سپریم کورٹ نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات برقرار رکھے اور درخواست خارج کردی۔ رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ خیال رہے کہ نور اعوان نے نواز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کے مبینہ الزام پر درخواست دائر کی تھی ۔گزشتہ دنوں چیئرمین نیب نے 4 اعشاریہ 9 ارب ڈالر کی بھارت منتقلی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا اور اسے منی لانڈرنگ قرار دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button